31 مارچ، 2020 1:51 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83734349
0 Persons
کوویڈ-19 کے علاج کیلئے ایرانی ادویات کا کلینیکل ٹرائل

تہران، ارنا- کرونا وائرس کے علاج میں موثر ایرانی تیار کردہ ادویات کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہے اور مطلوبہ نتیجے پر پنہچنے کی صورت میں جواز کے حصول کے بعد بازار میں روانہ ہوجائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر مینجر برائے صحت کی ٹیکنالوجی کی ترقی ڈاکٹر حسین وطن پور نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی محققین، تحقیقاتی مراکز اور علم پر مبنی کمپینیوں کے فریم ورک کے اندر کرونا وائرس کے علاج کی دوائی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

وطن پور نے کہا کہ اگر چہ بعض تیار کردہ ادویات کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں تا ہم ابھی کوویڈ-19 کے حتمی علاج کیلئے ایرانی محکمہ صحت اور خوارک کیجانب سے کسی دوائی کا تعارف اور منظوری نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کرلیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 41495 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2757 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 13911 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =