علم و صنعت یونیورسٹی میں تیار کردہ سیٹلائٹ کی نقاب کشائی ہوگی

تہران،ارنا- ایرانی علم وصنعت یونیورسٹی میں تیارکردہ دوسرے سیٹلائٹ کی رواں شمسی سال کے ابتدائی مہینوں میں نقاب کشائی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار علم و صعنت یونیورسٹی کے سربراہ "جبار علی ذاکری" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کی تیاری پر اس یونیورسٹی اور قومی خلائی ادارے کے درمیان دوسالہ قراراد طے پایا ہوا تھا جس کے مطابق انہوں نے پہلے سیٹلائٹ کو تیار کرکے خلائی ادارے کا حوالہ کردیا۔

ذاکری نے کہا کہ دوسرے سیٹلائٹ کی تیاری بھی رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں مکمل ہوکر خلائی ادارے کا حوالہ کیا جائے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران نے اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر ظفرنامی سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کردیا جس کی رفتار میں کم ہونے کی وجہ سے مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا اور بحر ہند میں گرگیا۔

ایرانی علم وصعنت یونیورسٹی کے ماہرین اور سائنسدانوں کے تیار کردہ 113 کلوگرام وزنی ظفر سیٹلائٹ کو ایک راکٹ کے ذریعے 530 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں چھوڑا گیا تا ہم میزائل کے مقررہ رفتار کی حد تک نہ پہنچ سکنے کے باعث یہ تجربہ ناکام ہوگیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =