ظریف کی انسانی تباہی سے امریکی انتقامی کاروائی کی تنقید

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کی انسانی تباہی کے ذریعے انتخابی استحصال، نفرت کا پھیلاؤ اور انتقامی کاروائی کی سختی سے تنقید کی۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے پیر کی رات عربی زبان میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وبائی مرض نے انسانیت اور انسان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے تعاون، یکجہتی اور دعا کی ضرورت ہے۔

ظریف نے کہا کہ پوری تاریخ میں ہمیں کبھی امریکی صدر اور ان کی ٹیم کے اس طرح موقف اپنانے کا دیکھنے میں نہیں آیا جو انسانی تباہی سے بدلہ لینے، نفرت پھیلانے اور انتخابی استحصال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے اس سے پہلے ایک اور پیغام میں کہا کہ امریکی لالچ کیخلاف عالمی اخلاقی اقدار کی فتح کیلئے پوری دنیا کو امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے اور اس کے جنگی جرائم میں شریک نہ ہونے کی ضرورت ہے۔

ظریف نے کہا کہ پابندیوں کے نشے میں دھت امریکی حکومت، کرونا وائرس کیخلاف ایرانی کوششوں پر نقصان پہنچنے کیلئے ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر اور زیادہ زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہماری حکومت کی پالیسی اپنے عوام کی صحت کا تحفظ ہے کیونکہ عوام کا تحفظ سب سے ضروری بات اور ہماری ترجیحات کا سرفہرست ہے۔

ظریف نے کہا کہ ایران وہ واحد ملک جو اس وبائی مرض کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ادویات اور طبی سہولیات اور ساز و سامان کو آسانی سے خرید نہیں کرسکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کرونا اور بائیکاٹ کا امتزاج، بحران کے انتظام کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں ایرانی کوششوں کے تعاون کا مطالبہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =