قم دینی درسگاہوں کے سربراہ کا پاکستانی مفتی کے بہادارنہ پیغام پر شکریہ

قم، ارنا- قم دینی درسگاہوں کے سربراہ نے مفتی اعظم پاکستان "شیخ منیب الرحمن" کیجانب سے کرونا وائرس کے بحرانی صورتحال کے دوران ایران مخالف امریکی پابندیوں کی مذمت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 تفصیلات کے مطابق "آیت اللہ علیرضا اعرافی" نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسے وقت جب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے واقعے کی وجہ سے تمام ممالک اور عالم اسلام کے علماء کو مصائب کا سامنا  ہے تو امریکی غیر قانونی پابندیوں کی مذمت پر مبنی آپ کا پیغام انتہائی قابل قدر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا پیغام، بہادری، اخوت اسلامی، پاکستانی علماء کی یکجہتی اور دنیائے اسلام کی بصیرت کی علامت ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مفتی اعظم پاکستان نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ کا انسانیت سوز اور دوہرے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایران مخالف امریکی معاشی دہشتگردی کے اختتام کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے سامنے بعض اسلامی ممالک کے حکام کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا کوئی دوسرا معنی نہیں ہے اور ہمیں اس کیخلاف آواز اٹھانا چاہئے اور ہمیں انتخابی انداز اختیار نہیں کرنا چاہئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں اپنے ایرانی، جرمن، فرانسیسی، ہسپانوی اور ترک ہم منصبوں سمیت جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن ممالک بشمول مالدیپ، نیپال اور بنگہ دیش کے وزرائے خارجہ سے کوویڈ-19 کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کی وجہ سے رونما ہونے والے مشکلات سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوسب بورل" کے نام میں ایک خط میں ایران مخالف امریکی پانبدیوں کی منسوخی کیلئے عالمی برداری کیجانب سے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان نے حالیہ دنوں میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام میں ایک پیغام میں ان پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =