صوبے چہارمحال و بختیاری سے 8۔11 ہزار ٹن پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات

تہران، ارنا- رواں سال کے دوران ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے چہارمحال و بختیاری سے 11 ہزار 800 ٹن مختلف قسم کی پلاسٹک مصنوعات کو ایشیایی اور یورپی ممالک میں برآمدات ہوئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبے کے ادارہ برائے کان کنی، صنعت اور تجارت کے نائب سربراہ "محمد کاظم منزوی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چہارمحال و بخیتاری کے صوبائی دارالحکومت شہرکرد میں موجود انڈسٹریل ٹاونز میں سالانہ 14 ہزار ٹن مختلف قسم کی پلاسٹک مصنوعات تیار کیا جاتا ہے۔

منزوی نے کہا کہ ان تیار کردہ پلاسٹک مصنوعات کے 80 فیصد کے حصے کو عراق، کویت، لبنان، رومانیہ اور سوئڈن میں برآمد کیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں تیار کردہ پلاسٹک کی مصنوعات ٹیبل کلاتھ، زپپرڈ لفافے، دستانے، فریزنگ بیگ اور اعلی کوالٹی فضلے کی شکل میں ہیں  جن میں سے سب سے زیادہ تر حصے کو مذکورہ ممالک کے تاجروں نے مانگ لی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں گزشتہ سال کے دوران 590 ہزار ٹن پلاسٹک مصنوعات برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت 4۔1 ارب ڈالر پر مشتمل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =