29 مارچ، 2020 3:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83732005
0 Persons
ایران کے 13 صوبوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی کمی

 تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک کے 13 صوبوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے چھوٹے شہروں اور گاؤں جن کی مجموعی آبادی 320 ملین کی ہے، میں بھی 5 افراد سے کم افراد کوویڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "ایرج حریرچی" نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حریرچی کا کہنا ہے کہ تقریبا 20 کروڑ افراد گاؤں علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جن میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 120 لاکھ افراد بھی چھوٹے سے شہروں میں زندگی گزارتے ہیں جن میں کوویڈ-19 کا شکار افراد کی تعداد ایک سے 5 تک ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 38 ہزار 309 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2640 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور 12 ہزار 391 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کا سب سے پہلا شکار بننے والے چین کے شہر ووہان میں اب حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں۔ چین کی حکومت نے ووہان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے شہر میں آمدورفت کے کچھ راستے کھول دیے ہیں جب کہ سب وے سروسز بھی بحالی کی جا رہی ہیں۔

ووہان شہر میں دسمبر کے آخر میں پھوٹنے والی اس وبا نے تین ماہ میں اب دنیا کے 200 سے زائد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =