ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 12 ہزار 391 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 38 ہزار 309 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2640 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور 12 ہزار 391 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے آج بروز اتوار کو ملک میں کرونا وائرس سے رونما ہوالی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 2901 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور ملک میں کوویڈ-19 کا شکار افراد کی تعداد 38 ہزار309 تک پہنچ چکی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ 12 ہزار 391 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 123 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب مجموعی طور پر کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2640 تک پہنچ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 467۔3 مریضوں کی نازک صورتحال ہے۔

 واضح رہے کہ کرونا وائرس کا سب سے پہلا شکار بننے والے چین کے شہر ووہان میں اب حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں۔ چین کی حکومت نے ووہان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے شہر میں آمدورفت کے کچھ راستے کھول دیے ہیں جب کہ سب وے سروسز بھی بحالی کی جا رہی ہیں۔

ووہان شہر میں دسمبر کے آخر میں پھوٹنے والی اس وبا نے تین ماہ میں اب دُنیا کے 200 سے زائد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =