ایران میں عوام کی صحت ترجیحات میں سرفہرست ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی صحت، حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور ہم پوری طرح طبی ٹیموں کی حمایت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اتوار کے روز ایرانی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر صحت نے کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنی پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ جب ایران کو کوویڈ-19 سے متاثرہ دیگر ممالک کا قیاس کرتے ہیں تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کرونا وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے ایرانی کی کارکردگی مقبول ہے اور ساتھ ہی ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور علاج ہونے والوں کی تعداد بھی قابل قبول ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں ایرانی کی صلاحیتوں، ہسپتالوں میں موجود بستروں اور طبی ساز و سامان کی مناسب صورتحال سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں میں کمی اور ساتھ ہی طبی ٹیموں کی اچھی کارکردگی اور کوویڈ-19 سے متاثرہ صوبوں کی صورتحال میں بہتری سے ظاہر ہوتی ہے کہ کرونا وائرس کے کنٹرول سے متعلق ایران کی کارکردگی اچھی ہے۔

صدر روحانی نے ایرانی وزیر صحت کی پیش کردہ رپورٹ اور آج کے کابینہ کے اجلاس کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی وزیر صحت کے مطابق کہا کہ "مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متعلق ملک کی صورتحال گزشتہ ہفتے سے بہتر ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خواست بھی یہی ہے اور ہم مرحلے وار صورتحال کا کنٹرول کرنے جا رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ یورپی اور مغربی ممالک کی اعداد و شمار کا قیاس کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہماری ملک کی اچھی صورتحال ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =