کورونا کے معاملے پر ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں: پاکستان

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے معاملے پر ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بات محترمہ خاتون عایشہ فاروقی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ ہفتہ وار نیوز کانفرنس کے موقع پر ارنا کے ایک سوال جواب میں کہی۔

انہوں نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں کورونا کے مقابلے کرنے میں مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہر سطح پر اس بیماری کے روکنے کے لئے تہران کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یکطرفہ معاشی پابندیوں کی وجہ سے کرونا کی روک تھام میں ایران میں موجودہ مسائل پر واقف ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ 'شاہ محمود قریشی' نےحالیہ دنوں میں جنوبی ایشیاء اور یورپی یونین میں اپنے بعض ہم منصبوں بشمول اسپین، فرانس، ایران،جرمن کے وزرائے خارجہ،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ ایران پر امریکی پابندیوں کو ہٹانے کے سلسلے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

پاکستانی حکومت نے اعلان کردیا کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1123 افراد ہے جن میں سے 5 افراد ہلاک اور 21 افراد ہسپٹال سے رخصت ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 29406 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2234 افراد جاں بحق اور 10457افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =