27 مارچ، 2020 10:34 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83729218
0 Persons
جرمنی کا ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

تہران، ارنا – جرمن پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ ایران میں کورونا کو درپیش نازک حالات کے پیش نظر ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ کرے۔

توماس اوپرمان' نے ایران میں کرونا کے پھیلاو کے روکنے کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایران پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس جرمن سیاستدان نے جرمنی  ٹی وی چینل ' آر ٹی ایل ' کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ کم از کم موجودہ بحران پر قابو پانے تک ایران پر معاشی پابندیوں کو خاتمہ کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی زیر صدارت میں گروپ 20 کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں کورونا کی وبا اور اس کے معاشی اثرات کے روکنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

قابل ذکر ہے کہ آٹھ ممالک کے نمائندوں نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترش"  کو لکھے گئے ایک خط میں کوویڈ 19 سے لڑنے پر پابندیوں کے منفی اثرات پر زور دے کر پابندیوں کے تسلسل کے نتائج سے خبردار کیا۔

ایران، روس، چین ، کیوبا، شمالی کوریا، عراق، وینزویلا اور نکاراگوا کے نمائندوں نے اس مراسلے پر دستخط کئے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 29406 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2234 افراد جاں بحق اور 10457افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =