27 مارچ، 2020 9:53 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83729184
0 Persons
ایران میں 50 ملین سے زائد افراد کی کورونا اسکریننگ مکمل

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 50 ملین سے زیادہ لوگوں کی کورونا اسکریننگ کی جا چکی ہے۔

یہ بات علیرضا رئیسی نے گزشتہ روز  کرونا وائرس سے جنگ اور اسکریننگ کے منصوبے کے نفاذ سے متعلق آخری صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تک ملک میں اسکریننگ ویب سائٹ میں 50 ملین سے زائد لوگوں کی صورتحال کا ٹیلی فون کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران عوام گھر میں رہنے کے ساتھ اس بیماری کی زنجیر کو منقطع کر سکتے ہیں

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 29406 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2234 افراد جاں بحق اور 10457افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

--

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =