ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2234 تک پہنچ گئی

تہران، ارنا – ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 29406 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2234 افراد جاں بحق اور 10457افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بات ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان  ڈاکٹر"کیانوش جہانپور" نےبدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی دو پہر سے اب تک 2234 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 29406 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک مجموعی طور پر 10457 افراد علاج ہوچکے ہیں اور بدقسمتی سے گزشتہ روز سے آج تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2234 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =