ایران کرونا وائرس کی روک تھام میں بہت سے ممالک سے آگے ہے: لاریجانی

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بہت سے ممالک سے کافی آگے ہے۔

یہ بات علی لاریجانی نے جمعرات کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی بائیولوجیکل مشقوں کی افتتاحی تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے یورپی ممالک اپنی ترقی یافتہ امکانات کے باوجود ابھی بھی اس وائرس پر قابو پانے کیلیے ناکام ہوئے ہیں، امریکہ بھی ایسا ہے اور اسے حوالے سے اپنی ناکامی کا اعلان نہیں کرتا ہے۔

ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے گزشتہ روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی بائیولوجیکل مشقوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 29406 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2234 افراد جاں بحق اور 10457افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =