دنیائے عرب کی نامور شخصیات کا ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

تہران، ارنا – دنیائے عرب کی نامور ثقافتی شخصیات اور شاعروں کی ایک بڑی تعداد نے ایک طومار پر دستخط کرکے امریکی ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

جہان عرب کے کی نامور ثقافتی شخصیات کے ایک گروپ نے ایک طومار میں کسی بھی سیاسی تعصبات سے ہٹ کر ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔

اس طومار میں آیا ہے کہ ہم سب کو مذہب، نژاد اور رنگ سے قطع نظر اس نازک حالات میں کرونا وائرس سے جنگ میں باہمی تعاون کرنا ہوگا۔

مراکش، عراق، فلسطین، لبنان، ہالینڈ، جرمنی، نکاراگوا، فرانس، بحرین، الجیریا، اسپین، برطانیہ، تیونس اور مصر کی نامور شخصیات نے اس طومار پر دستخط کئے۔ 

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 29406 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2234 افراد جاں بحق اور 10457افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =