26 مارچ، 2020 12:37 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83728341
0 Persons
پومپیو وزیرخارجہ ہے یا نفرت کا وزیر : ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے مائیک پومپیو کے اظہارات کے ردعمل پر کہا ہے کہ مجھے حیرت ہے کہ پومپیو وزیرخارجہ ہے یا نفرت کا وزیر؟۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کل کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود امریکا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی جاری رکھے گا۔

محمد جواد ظریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حتی ایک وبائی بیماری مائیک پومپیو کے تیسرے درجے کے پروپیگنڈے کو نہیں روکتی ہے، معلوم نہیں کہ وہ کیا وزیر خارجہ ہے یا نفرت کا وزیر؟۔

انہوں نے کہا کہ پومپیو، کوویڈ 19کے خلاف عالمی جدوجہد میں خلل ڈالنے، بےگناہ لوگوں کا قتل اور معاشی دہشتگردی کے لیے اپنی جنایت کو چھپانے میں ناکام ہے۔

عالمی تنظیموں اور مختلف ممالک  کی جانب سےکرونا کی روک تھام کے لیے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی ضرورت پر زودینے  کے باوجود امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی کو جاری رکھے گا۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 29406 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2234 افراد جاں بحق اور 10457افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =