عراقی شخصیات کا پابندیوں کے خاتمے کیلیے ایرانی فنکاروں کیساتھ یکجھتی کا اظہار

بغداد، ارنا – امریکہ نے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود ایران کیخلاف مزید  اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں جو بہت سے عراقی شخصیات نے پابندیوں کے خاتمے کیلیے ایرانی فنکاروں کیساتھ یکجھتی کا اظہار کیا ہے۔

عراقی فنکاروں، صحافیوں اور نامور شخصیات بشمول محمد عبدالجبار الشبوط، علی الشلات، عبدالرضا الحمید، ایاد السماوی،ازهار علی،نبیل نعمه،ایمان الوائلی،مظفر الربیعی،علی الخزاعی،محمد حمزه الجبوری نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کیلیے ایرانی فنکاروں کے مراسلے کی حمایت کا اظہار کیا۔

اب تک مختلف عرب ممالک کی 60 نامور شخصیات نے ایرانیوں کے ساتھ یکجہتی  کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز تک ملک میں مجموعی طور پر 24811 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1934 افراد جاں بحق اور 8931 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =