25 مارچ، 2020 9:59 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83726815
0 Persons
اقوام متحدہ کا ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

تہران، ارنا – اقوام متحدہ کی اعلی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کرونا وائرس سے متاثرہ بعض ممالک بشمول ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا از سر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق "میشل باشلٹ" نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس اہم وقت میں صحت کی وجوہات کی بناء پر اور ان ممالک میں لاکھوں افراد کے حقوق اور جانوں کے تحفظ کے لئے پابندیوں کو کم کرنا اور معطل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: پابندیوں کے خلاف انسان دوستانہ چھوٹ ضروری طبی سامان کی فراہمی پر عملی اثر رکھنا چاہئے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے جب پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے جو دنیا بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثروں کی تعداد 400 ہزار افراد اور کی ہلاکتوں کی تعداد  17 ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی وزیر خارجہ 'شاہ محمود قریشی' نےحالیہ دنوں میں جنوبی ایشیاء اور یورپی یونین میں اپنے بعض ہم منصبوں بشمول اسپین، فرانس، ایران،جرمن کے وزرائے خارجہ،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور ۔ ۔ ۔ کے ساتھ ایران پر امریکی پابندیوں کو ہٹانے کے سلسلے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم 'عمران خان' نے اس سے پہلے امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط میں ایران مخالف پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز تک ملک میں مجموعی طور پر 24811 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1934 افراد جاں بحق اور 8931 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =