ایران میں کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 1934 تک پہنچ گئی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 24811 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1934 افراد جاں بحق اور 8931 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بات ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان  ڈاکٹر"کیانوش جہانپور" نے منگل کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا گہ گزشتہ روز سے اب تک 1762 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 24811 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار اور 931 افراد علاج ہوچکے ہیں اور بدقسمتی سے گزشتہ روز سے آج تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد122 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے آج کی صبح تک ملک میں  41 ملین سے زیادہ افراد کی اسکریننگ کی کئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =