ایرانی مسلح افواج کے کھیلاڑی 9 عالمی مقابلوں میں حصہ لیں گے

تہران، ارنا - ایرانی آرمی کی جسمانی تعلیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس سال میں ایرانی مسلح افواج کے کھیلاڑی 9 عالمی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'جمشید فولادی'نے اتوار کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں عالمی فوجی طلباء کا ٹورنامنٹ روس میں منعقد ہوگا اور عالمی مقابلوں بھی کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے مختلف ممالک میں منعقد ہوتا ہے۔

جنرل فولادی نے کہا کہ گزشتہ سال ہماری فوج کی تعلیم کے لیے اچھا سال تھا جس سال میں ہم نے چینی شہر ووہان میں منعقدہ عالمی فوجی مقابلوں میں شرکت کی جس میں ایران نے 11 مختلف تمغے کے ساتھ 14 ویں پوزیشن اپنے نام کر لی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال میں 9 عالمی مقابلوں میں شرکت کریں گے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہر میچ ایک ملک میں منعقد ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =