ایران میں 32 ملین سے زیادہ افراد کی کورونا وائرس کیلئے اسکریننگ کی گئی

تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے 32 ملین سے زیادہ افراد کی اسکریننگ کی کئی ہے۔

یہ بات "سعید نمکی" نے اتوار کے روز ایران میں کرونا وائرس کیخلاف قومی منصوبے کے فریم کے اندر کیے گئے اقدامات سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس قومی منصوبے کے تحت اب 32 ملین اور 792 ہزار اور 203 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
 نمکی نے کہا کہ ان میں سے بہت سے افراد کی صحت کی صورتحال کو محکمہ صحت کے سسٹم کے ذریعے اور باقی دیگر افراد کا ٹیلی فون اور الیکٹرانک صحت کے ریکارڈوں کے ذریعے جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے بعض افراد کو ہسپتالوں میں بھیجا گیا اور کچھ افراد بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور باقی دیگر افراد بھی ضروری ادویات کیساتھ گھر واپس گئے ہیں۔
ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 21638 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1685 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 7913 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =