ایرانی قوم کیخلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ ہیں: اسماعیل ہنیہ

تہران، ارنا - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے پر زور دیا۔

یہ بات "اسماعیل ہنیہ" نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
ہنیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے موقع پر ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا۔
ظریف نے بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے غزہ پٹی کے قبضے کے خاتمے اور فلسطینی اسیروں کی آزادی پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =