"نہ ہی کرونا، نہ ہی پابندیاں" امریکی غیر انسانی پابندیوں کے خاتمے کیلئے کیمپئن

تہران، ارنا - سیاسی اور شہری کارکنوں نے اس اہم حالات میں ایرانی عوام کے خلاف امریکی حکومت کے ظلم و ستم سے دنیا اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے لئے اس الیکٹرانک درخواست (نہ تو پابندیاں اور نہ ہی کورونا) پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ اقدام حالیہ دنوں میں جنگ سے مخالفت کرنے والوں کی طرف سے ایران مخالف امریکی پابندیوں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔
یاد رہے کہ سابق خاتون ایرانی نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور نے اپنے ٹوئٹر پیج میں ایک آنلائن طومار کو شائع کرکے امریکہ وزارت خزانہ پر انتباہ کرنے کے ساتھ صارفین سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے طومار پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس طومار کے مطابق، ایرانیوں کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے عالمی سطح پر تعاون کے باوجود سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کے لئے ضروری ادویات اور اشیا تک رسائی حاصل کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری امریکی حکومت کی غیر انسانی پابندیوں کے خلاف مؤقف اپنائے۔
امریکی دعووں کے باوجود کہ ادویات کی پابندی نہیں ہے ، اس کی غیر انسانی پابندیوں نے کورونا کی بیماریوں کو بہتر بنانے اور اس وائرس کی روک تھام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کو دوائیوں اور صحت کی دیکھ بھال کی اشیاء تک رسائی سے روک دیا ہے اسی لئے صدر حسن روحانی نے اپنے ہم منصبوں کو ایک خط میں ، امریکی پابندیوں کی شدید رکاوٹ کی وجہ سے ایران کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کوششوں پر متنبہ کیا اور ان پر پابندی ختم کرنے پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =