21 مارچ، 2020 4:22 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83722921
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا شکار 1556 افراد جاں بحق

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 20610 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 1556 افردا کا انتقال ہوگئے اور 7635 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے ہفتہ کے روز ملک کے اندر کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 966 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک کے اندر 20610 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 7635 افراد صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 123 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک کوویڈ- 19 کا شکار 1556 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
 جہانپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 966 افراد کے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز میں سے 232 کا تعلق صوبے تہران، 20 کا تعلق صوبے قم، 57 کا تعلق صوبے گیلان، 101 کا تعلق صوبے اصفہان، 55 کا تعلق صوبے البرز، 28 کا تعلق صوبے مازنداران،  59 کا تعلق صوبے قزوین، 6 کا تعلق صوبے گلستان، 57 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 22 کا تعلق صوبے فارس، 34 کا تعلق صوبے لرستان، 72 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 31 کا تعلق صوبے خوزستان، 52 کا تعلق صوبے یزد، 35 کا تعلق صوبے زنجان، 7 کا تعلق صوبے کردستان، 6 تعلق صوبے اردبیل، 5 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 8 کا تعلق صوبے کرمان، 27 کا تعلق صوبے ہمدان، 5 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 1 کا تعلق صوبے شمالی خرسان، 3 کا تعلق صوبے چہارمحال و بختیاری، 18 کا تعلق صوبے ایلام، 14 کا تعلق صوبے مغربی آذربائیجان، 12 کا کہکیلویہ اور بویر احمد سے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =