ایران میں 28 ملین افراد کی کورونا وائرس کیلئے اسکریننگ کی گئی

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے 28 ملین افراد کی اسکریننگ کی کئی ہے۔

یہ بات "علیرضا رئیسی" نے جمعہ کے روز ایران میں کرونا وائرس کیخلاف قومی منصوبے کے فریم کے اندر کیے گئے اقدامات سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس قومی منصوبے کے تحت اب 28 ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔
 رئیسی نے کہا کہ ان میں سے بہت سے افراد کی صحت کی صورتحال کو محکمہ صحت کے سسٹم کے ذریعے اور باقی دیگر افراد کا ٹیلی فون اور الیکٹرانک صحت کے ریکارڈوں کے ذریعے جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے بعض افراد کو ہسپتالوں میں بھیجا گیا اور کچھ افراد بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور باقی دیگر افراد بھی ضروری ادویات کیساتھ گھر واپس گئے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 19644 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں اور ان میں سے 1433 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =