20 مارچ، 2020، 11:44 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83722338
T T
0 Persons
دشمنی ، دباؤ اور پابندیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایران کے صدر مملکت نے انہوں نے امریکی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حکومت اور کانگریس میں موجود نمائندوں کو آگاہ کریں کہ دشمنی ، دباؤ اور پابندیاں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

یہ بات "حسن روحانی" نے جمعہ کے روز امریکی عوام کو اپنے مخاطب قرار دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی عوام اپنی حکومت کے کے خلاف بلند آواز میں چیخیں اور اس کا مطالبہ کریں، امریکی تاریخ کے کاغذات کو زیادہ کالا نہ ہونے کی اجازت نہ دیں۔
صدر روحانی نے کوویڈ-19 کی شکست کو ایک عالمی فرض قرار دیتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا کہ ایک خطرناک عالمی "وبا" کی صورتحال میں تہران ، پیرس ، لندن اور واشنگٹن کے درمیان فاصلہ طویل نہیں  ، اور ایران کے بحران انتظامیہ میں طبی نظام کو کمزور کرنے اور مالی وسائل کو محدود کرنے کی کوشش کرنے والی کوئی بھی معاندانہ پالیسیوں کادوسرے ممالک کے روکنے والے اقدامات سے براہ راست منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے ایرانی عوام اپنی صحت ، نوکریوں اور آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں اور وہ وائرس، موجودہ امریکی حکومت کی ظالمانہ پابندیوں اور پالیسیوں کے خلاف بھی مزاحمت کرکے کامیاب ہوں گے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے عوام اس مشکل وقت سے گزریں گے ، لیکن کیا امریکی عوام قبول کرتے ہیں کہ یہ ظالمانہ دباؤ ان کی طرف سے ، ان کے ووٹ کے ذریعہ ، اور ان کے ٹیکسوں کے ذریعہ عائد کیا گیا ہے؟
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .