ایرانی اسپیکر کی نوروز پر اپنے علاقائی ہم منصبوں کو مبارکباد

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے نئے سال 1398 اور نوروز کی آمد پر اپنے علاقائی ہم منصبوں کو مبارکباد پیش کیا.

ایرانی اسپیکر "علی لاریجانی" نے جمعہ کے روز پاکستان، افغانستان، ترکی، تاجکستان، عراق، جمہوریہ آذربائیجان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور ترکمانستان کے اسپکروں کے ناموں سے الگ الگ پیغامات میں نوروز کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام کے بنیاد پر اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
لی لاریجانی نے علاقائی ممالک کے ساتھ پارلیمانی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے امید کا اظہار کیا ہے.
علی لاریجانی نے یہ پیغام اپنے افغانستان، تاجکستان، ترکی، پاکستان، ازبکستان، آذربائیجان، کرغزستان، قازقستان، اور عراق کے ہم منصبوں کو بھیجا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =