20 مارچ، 2020 8:40 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83722250
0 Persons
ایران میں 19644 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 19644 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1433 افراد جاں بحق اور 6745 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی وزیر صحت "علیرضا رئیسی" نے جمعہ کے روز ملک میں کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ  اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 1237 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو کویڈ-19 میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
رئیسی نے مزید کہا کہ اب مجموعی طور پر ملک کے اندر 19644 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس سے متاثرہ 149 افراد جاں بحق ہوگئے اور اب ملک میں کرونا وائرس کا شکار جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1433 تک بڑھ گئی ہے۔
نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 6745 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز میں سے 220 کا تعلق صوبے تہران، 36 کا تعلق صوبے قم، 99 کا تعلق صوبے گیلان، 145 کا تعلق صوبے اصفہان، 95 کا تعلق صوبے البرز، 84 کا تعلق صوبے مازنداران، 17 کا تعلق صوبے مرکزی، 8 کا تعلق صوبے قزوین، 25 کا تعلق صوبے سمنان، 15 کا تعلق صوبے گلستان، 48 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 50 کا تعلق صوبے فارس، 9 کا تعلق صوبے لرستان، 55 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 10 کا تعلق صوبے خوزستان، 49 کا تعلق صوبے یزد، 44 کا تعلق صوبے زنجان، 15 کا تعلق صوبے کردستان، 35 تعلق صوبے اردبیل، 5 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 12 کا تعلق صوبے کرمان، 22 کا تعلق صوبے ہمدان، 8 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 17 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 18 کا تعلق صوبے جنوبی خراسان، 17 کا تعلق صوبے شمالی خرسان، 3 کا تعلق صوبے چہارمحال و بختیاری، 20 کا تعلق صوبے ایلام، 27 کا تعلق صوبے مغربی آذربائیجان، ایک کا کہکیلویہ اور بویر احمد، ایک کا بوشہر، سے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =