امریکہ کو ایران مخالف پابندیوں کو خاتمہ دینا ہوگا: پاکستانی وزیر خارجہ

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر خارجہ نے پابندیوں کے تحت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایرانی عوام کی دشواریوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس پابندیوں کے جلد خاتمے پر زور دیا۔

یہ بات "شاہ محمود قریشی" نے جمعہ کے روز اپنے ایک پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ موقف جو ایران پر عائد ہونے والی پابندیوں کو ختم کرنا ہے، کے خواہاں ہیں۔
قریشی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور جیسا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں نے اس وائرس کا مقابلہ کرنا مشکل بنا دیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنا انسانیت کا موضوع ہے لہذا ایرانی مخالف امریکی پابندیوں کے جلد خاتمے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر زور دیا اور کہا کہ یہ پابندیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بڑی رکاوٹ ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =