جاپان کی امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے اپنی کوششوں کو اضافہ کرے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے جاپانی حکومت سے ایران مخالف امریکی غیرقانونی پابندیوں کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

"محمد جواد ظری" نے جمعہ کے روز نئے ایرانی سال 1399 کے آغاز کے موقع پر اپنے جاپانی ہم منصب "موتگی توشیمیتسو" کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے امریکی معاشی دہشتگردی جو ایرانی صحت کے لئے ایک خطرہ ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے علاقائی اور عالمی اہم تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے جاپانی حکومت کے بھیجنے والی امداد کی تعریف کی۔

جاپانی حکومت ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے اپنی کوششوں کو اضافہ کرے
ظریف نے عالمی ادارے صحت کی ایرانی صحت کے نظام کی کارکردگیوں کی رپورٹ پر زور دیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، ایرانی ادویات اور طبی سامان کی ضروریات کی فراہمی کے لئے امریکی پابندیاں بڑی رکاوٹ ہیں۔
جاپانی وزیر خارجہ نے ایران کی مدد کو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت مالیاتی امداد کے علاوہ کورونا وائرس کے سخت مریضوں کے لئے کچھ ادویات کو فراہم کرے گی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی صحت کے نظام کے اعلی معیار کی مبنی تر ، جاپانی ماہرین کے ساتھ طبی معلومات کو آگے بڑھانے کے لئے ان ادویات کے استعمال سے متعلق سائنسی رپورٹس شیئر کرنے پر اتفاق کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =