ایران کی کورونا وائرس کیخلاف جنگ امریکہ کی مدد کیلئے  تیار

نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کو کورونا وائرس پر قابو پانے کی مدد کے لئے تیار ہے اور اگر امریکہ ہمارے ملک کی مدد چاہتا ہے تو انہیں پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات "علیرضا رئیسی" نے جمعرات کے روز اپنی پریس کانفرنس جو ویڈئو کانفرنس کے طور پر انعقاد کیا گیا، میں کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہیں۔ اگر ان کو موقع ملے تو بہتر ہوگا کہ اپنے صحت سے متعلق نظام کا انتظام کریں۔
رئیسی نے کہا کہ یقینا ، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایران کی مدد کے دعوے کیا جو اس بیماری پر کوئی معلومات نہیں ہے، کاش اس شعبے کے ماہر اور ہمارے امریکی ہم منصب اس بارے میں بات کر رہے ہوں تاکہ ہم سائنسی جواب دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صحت کا نظام کورونا وائرس کی وبا پر قابو نہیں کرسکتا ہے ایسا نہیں ہے کہ ہم امریکہ کی نا اہلی پر خوش ہیں، ایک مسلمان ملک کی حیثیت سے ، ہم کسی کی بیماری سے خوش نہیں ہیں
نا‏ئب ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ اگر انسانیت کی خاطر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ٹرمپ اور پومپیو کو پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =