19 مارچ، 2020 8:55 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83721506
0 Persons
امریکہ کی دیوالیہ پالیسی کی تبدیلی کا وقت آگيا ہے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایران مخالف واشنگٹن کے ظالمانہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کی دیوالیہ پالیسی کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمعرات کے روز ایرانی تیل کی صنعت کے قومی یوم کی 69ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ 69 سے پہلے ایرانی وزیر اعظم جنہوں نے ایک جمہوریت انتخابات کے ذریعہ عہدہ سنبھال لیا تھا، اس ملک کی صنعت تیل کو قومی اعلان کردیا جن کا مقصد ایران کی دولت کی لوٹ مار کو ختم کرنا تھا اور اس اقدام پر امریکی ردعمل پابندیوں اور حکومت میں تبدیلی تھا۔
ظریف نے کہا کہ 1979 سے پابندیاں اور حکومت میں تبدیلی امریکی ایران مخالف پالیسی کا ایک مرکزی حصہ بن چکا ہے یہاں تک کہ کوویڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال میں بھی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی دیوالیہ پالیسی کی تبدیلی کا وقت آگيا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو نے معیشتی دہشتگردی حملوں کے ساتھ دعوی کیا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے عالمی اداروں کے ذریعہ ایران کو امداد بھیجنے کی تجویز کی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =