عوام، پرہجوم مقامات پر جانے سے گزیز کریں: ایرانی اعلی مسیحی رہنما

تہران، ارنا - یرانی مسیحی برادری کے سنیئر آرچ بشپ نے عید نوروز اور نئے ایرانی سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کر کے عوامی اجتماعات سے گريز کریں اور اس سخت لمحات میں دعاکریں۔

یہ بات سبوہ سرکیسیان نے بدھ کے روز ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا نیا شمسی سال اور عید نوروز کے موقع پر جب دنیا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا شکار ہے میں تو میں اپنے ایرانی ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا اور ان کی صحت، کامیابی اور خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔

سرکیسیان نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں  اس کے باوجود ہمیں یقین ہے کہ ملک کے حکام لوگوں کی اس نازک حالت کو بہتر بنانے کے لئے مختلف طریقوں سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لمحات میں دعا کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دعا شفاء کی طاقت رکھتی اور ہمارے ایمان کو توسیع دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مبارک دنوں کو ایک بار پھر  آیت اللہ علی خامنہ ای، صدر، عہدیداروں اور عظیم ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ  اب تک 17361 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1135 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 5710 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =