کرونا کو دوستی اور تعاون کی مضبوطی کا موقع بنائیں :چینی عہدیدار

بیجنگ، ارنا - چائنہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے چیف نے ایک خط میں چینی عوام کیساتھ ارنا چیف کی ہمدردی کا پیغام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کرونا کو باہمی دوستی اور تعاون کی مضبوطی کا ایک موقع بنانا ہوگا۔

یہ بات چینی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے سربراہ  'شن ہایی شیونگ' نے ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے سربراہ ' سید ضیا ہاشمی' کے نام سے ایک خط میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ایران کرونا وائرس کا شکار ہے جس صورتحال سے غمزدہ ہیں، اور میں چائنہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے تمام ملازمین کی طرف سے آپ اور آپ کے ساتھیوں کے ساتھ خلوص دل سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کرونا سے لڑنے کی فرنٹ لائن پر ہیں، چین میں کرونا کے پھیلنے سے چینی حکومت اور صدر نے انتہائی جامع، سنجیدہ اور کچھ حفاظتی تدابیر کو اپنایا جس حوالے سے نمایان پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی روک تھام کیلیے ایرانی حکومت کا عملی اور سنجیدہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایران اس وائرس پر جلد قابو پا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ موسم بہار کے آنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا اور ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ، ملازموں، صحافیوں کو عید نوروز کی آمد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ایرانی عوام کی صحت اور تندرستی کے لیے دعاگو ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 167 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 200 ہزار کے قریب ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ  اب تک 17361 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1135 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 5710 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =