18 مارچ، 2020 3:58 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83720190
0 Persons
ایران میں شرح خواندگی 96 فیصد تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے دوران خواندگی کی شرح 96 فیصد تک پہنچ گئی۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی کی خواندگی تحریک کی تنظیم کے سربراہ "شاپور محمد زادہ" نے گزشتہ سال کے دوران اس تنظیم کی کارکردگی سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2019ء کے دوران بعض صوبوں میں تباہ کن سیلاب حادثوں کی وجہ سے ہمیں بہت مشکلات کا شکار ہوا اور اس بات نے بہت سارے گاؤں میں تعلیمی عمل پر بُرے اثرات مرتب کیے۔

محمد زادہ نے کہا کہ ہم نے ان بُرے اثرات کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی تا ہم سال کے آخری مہینے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے پھر ہماری تعلیمی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، ہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی۔

محمد زادہ نے کہا کہ تعلیم کے مختلف شعبوں میں نجی اور سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کے 35 معاہدوں پر دستخط کیا گیا ہے اور ان میں سے ہر ایک کسی تنظیم اور ان جی اوز نے تعلیمی سرگرمیوں کی ترقی کیلئے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =