18 مارچ، 2020 3:31 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83720152
0 Persons
ایرانی برآمدات نے درآمدات کو پیچھے چھوڑدیا ہے

تہران، ارنا- ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے با وجود سرحدوں میں تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہیں اور ایرانی خارجہ تجارت بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی کسٹم ادارہ کے ترجمان "سید روح اللہ لطیفی" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران ایرانی برآمدات وزن کے لحظ سے درآمدات سے تین گنی زیادہ ہیں۔

لطیفی نے مزید کہا کہ ایران میں کوویڈ-19 کے آغاز سے اب تک ملک کے اندر 70 لاکھ 73 ہزار ٹن  مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت 2 ارب 237 ملین 564 ہزار 418 ڈالر کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی برآمدات کا سب سے زیادہ تر حصہ سمندری سرحدوں کے ذریعے ہوئی ہیں۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران ایران میں 20 لاکھ 405 ہزار ٹن مصنوعات کی درآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت 3 ارب 63 ملین 955 ہزار اور 111 ڈالر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسی عرصے کے دوران ترکی اورعراق کیساتھ مشترکہ سرحدوں میں کچھ مشکلات رونما ہوئی تھیں لیکن ایرانی برآمدات وزن کے لحاظ سے درآمدات سے تین گنی زیادہ ہیں۔

 لطیفی نے کہا کہ ایرانی کسٹم ادارہ، حفظان صحت کے اصولوں کے تحفظ کیساتھ غیرملکی تجارت میں مزید آسانیان لانے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =