18 مارچ، 2020 2:57 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83720100
0 Persons
ایران میں کرونا سے 1135 افراد جاں بحق

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اب تک 17361 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1135 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 5710 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بات علیرضا رئیسی آج بروز بدھ ملک میں کرونا سے متعلق آخری صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

رئیسی نے کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 1192 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک کے اندر 17361 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے کرونا سے مبتلا 5710 افراد کا علاج ہوچکے ہیں اور بدقسمتی سے گزشتہ روز سے ہلاکتوں میں 147 افراد اضافہ ہوا ہے۔

رئیسی نے کہا کہ ایران میں کرونا سے متعلق صورتحال اچھی نہیں ہے اور بدقسمتی سے بعض شہروں کے لوگ ابھی بھی صحت سے متعلق نکات پر اہمیت نہیں دے کر ملک سے باہر نکل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام آئندہ دو ہفتوں میں باہمی تعاون کریں ہم اس بیماری پر قابو پا سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 167 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 200 ہزار کے قریب ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =