کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے کھیلاڑیوں، فنکاروں اور این جی اوز تنظیموں کی شرکت

تہران، ارنا – ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے کھیلاڑیوں، فنکاروں اور این جی اوز تنظیموں کی شرکت کر رہے ہیں۔

ایرانی ووشو کے نامور کھیلاڑی 'عرفان آہنگریان نے کہا کہ باہمی تعاون اور صبر کیساتھ ان مشکل دنوں سے گزر کرکے کرونا کی شکست دیں گے۔

2019 کے مقابلوں کا عالمی چیمپیئن اور جکارتہ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے ایرانی ووشو کھیلاڑی عرفان آہنگریان نے آج بروز بدھ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے چاہتا ہوں کہ وہ صحت سے متعلق نکات ، گھر سے باہر نہ نکلنے اور کرونا وائرس سے لڑنے والوں کی حمایت کے ساتھ اس صورتحال کی بہتری کے لیے مدد کریں۔

 ایرانی فٹسال کوچ سید محمد ناظم الشریعہ جو دنیا کے 10 بہترین فٹ سال کوچز  کیلیے نامزد کیا گیا ہے، نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ، ہمیں خاندان کی صحت کے لیے گھر میں رہنا چاہئے اور اس محفوظ جگہ کو اینٹی کوونا اڈہ بنانا ہوگا۔

ایرانی کوچ نے کہا کہ ہمیں اس نازک صورتحال میں کھیل کو فراموش نہیں کرنا ہوگا کیونکہ کھیل ہر قسم کی بیماریوں سے لڑنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے اسی لیے گھر میں رہیں اور کم سے کم سہولیات کے ساتھ کرونا کو شکست دیں۔

ایران میں بہت سے این جی اوز (نان گورنمنٹل آرگنائزیشنز )تنظیموں نے کرونا کے پھیلنے کے پہلے ہی دن سے پیش آنے والے حالات کے مطابق اپنی سرگرمیاں کا آغاز کر کے سڑکوں، سب ویز، عوامی ذرائع نقل و حمل کی جراثیم کشی اور غریبوں کو صحت کی مصنوعات کی فراہمی کیساتھ کرونا سے نمٹنے کیلیے اپنے موثر کردار کا ادا کیا۔

ایرانی صوبے خراسان رضوی کے ادارہ ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے سربراہ 'جواد روشندل' نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کے فنکار اپنے فن کی مختلف کلپس بنا کر اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ایرانی فری اسٹائل کشتی کے سابق کھیلاڑی اور 2012 کو باکو کے عالمی کپ مقابلوں کا چیمپیئن 'محمد حسین سلطانی' نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تمام نامور کھیلاڑیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے صحت کا سفیر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور کھیلاڑی کرونا وائرس سے نمٹنے میں معاشرے کے دوسرے طبقوں کے لیے اچھا ماڈل ہوسکتے ہیں اور عوام، ان کی جانب سے یقینی طور پر کسی بھی امداد کا خیر مقدم کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 167 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد200 ہزار کے قریب افراد ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =