یونان کا ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

ایتھنز، ارنا - یونانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی تنظیموں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جوہری معاہدے کا تحفظ اور اس کے مثبت نتائج سمیت ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خواہاں ہیں۔

یہ بات "اندراس پاپاداکیس" نے بدھ کے روز یونان میں تعینات ایرانی سفیر "احمد نادری" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے روکنے کے لئے ایرانی ڈاکٹرز کی کوششوں کو سراہا۔

پاپاداکیس نے دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے لہذا اس سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر نے امریکی یک طرفہ غیرقانونی پابندیوں کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایرانی عوام کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کی ایک بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں  انسانیت کے خلاف جرم اور عالمی صحت کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

نادری نے دنیا کے تمام ممالک سے ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =