ایران میں کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی تیاری کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا

تہران، ارنا-  نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک میں بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس کی پروڈکشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "سورنا ستاری" نے ایرانی سائنس اور ٹیکنالوجی ادارہ کیجانب سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں اس تنظیم کیجانب سے کی گئی کوششوں کے حوالے وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مختصرعرصے کے دوران ایرانی محققین اور علم پر مبنی کمپنیوں نے بہت اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

ستاری کا کہنا ہے کہ اب تک کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی تیاری کیلئے 6 معاہدوں پر دستخط کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے 3 کمپنیوں کیجانب سے تیار کردہ کرونا ٹیسٹ کٹس کو منظور کیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے تک بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس کی پروڈکشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔

ستاری نے کہا نجی شعبے کے ذریعے کہ اس مختصرعرصے کے دوران کرونا ٹیسٹ کٹس کی تیاری سے سائنسی میدان میں ایرانی بائیوٹیک کمیونٹی کی اعلی صلاحیتیں ظاہر ہوتی ہیں۔

نائب ایرانی صدر نے کہا کہ یہ کمپنیاں اس بیماری سے نمٹنے کے لیئے ادویات تیار کررہی ہیں اور طبی مراکز میں استعمال ہونے والی تمام ادویات کو اندرون ملک میں تیارکیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =