امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی عالمی مہم میں حصہ لیں: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی غیر قانونی پابندیوں کی شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری کو ان پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی عالمی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز منگل کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پانبدیوں کی وجہ سے ایران میں کوویڈ-19 کیخلاف معاشی وسائل ختم ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی اس عالمی بحران سے نمٹنے کیلئے ہماری صلاحیتوں اور کوششوں کو بہت بڑا نقصان پہنچا گیا ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ امریکیوں نے حقیقی معنوں میں معصوم انسانوں کا قتل کر رہے ہیں لہذا خاموش بیٹھ کر ان کا نظارہ کرنا، غیر اخلاقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے کبھی کسی کو مستقبل کے امریکی غضب سے نہیں بچایا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سب کو امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی عالمی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

ظریف نے ہفتہ کے روز بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کی تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی قوم کیخلاف امریکی طبی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ایرانی عوام، امریکہ کیجانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ اور انسانی سوز پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس طبی اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی حکام نے اس بات دعوی کیا ہے کہ طبی اور ادویات کے شعبے میں ایران کیخلاف پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں جبکہ انہوں نے ادویات کی منتقلی کیلئے بہت بڑی رکاوٹیں حائل کی ہیں جس کی وجہ سے ایرانی عوام کو بہت بڑے نقصان پہنچے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید "عباس موسوی" نے امریکی حکام کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا کہ اگر امریکہ کی نیت اچھی ہوتی تو اس کو میڈیا میں شائع نہیں کی تھی اور پروپیگنڈے کے درپے نہیں ہوتا حالانکہ وہ خود سوئس مالیاتی مکینزم کے نفاذ کی راہ میں بھی رکاوٹیں حائل کر رہا ہے۔

موسوی نے مزید کہا کہ امریکہ نے یہ دعوی کیا ہے کہ ادویات اورخوراک کے شعبے میں ایران پر پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں جبکہ اس نے عملی طور پر تمام لین دین کے طریقوں کوبند کیا ہے اور یہ عالمی عدالت انصاف کی رائے کیخلاف ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =