17 مارچ، 2020 4:54 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83718748
0 Persons
روس کا ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

ماسکو، ارنا – روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکی حکومت سے اپیل کی کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرے۔

روسی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیا کہ کویڈ19کے پھیلنے کی وجہ سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو منسوخ کرے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ ایران ہمارا اچھا ہمسایہ ملک اور مہربان شراکت دار ہے اور ایرانی صدر کے حالیہ کہنے کےمطابق 2018کے مئی مہینے سے اب تک امریکی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی معیشت پر تقریبا 200 ارب ڈالر نقصان پہنچایا گیا ہے اور یہ پابندیاں کرونا وا‏ئرس کی روک تھام کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کی بہت سے ہلاکتوں کی اصل وجہ، صرف بیماری ہی نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ جان بوجھ کر اس بیماری کے لڑنے سے گریز کرتا ہے۔

اس بیان نے ایرانی پختہ عزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اس حساس حالات میں ابھی بھی جوہری معاہدے پر پابند ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں ایرانی شہریوں کو ضروری طبی سامان اور دوائیں کی فراہمی کا امکان نہیں جبکہ امریکہ اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ کی انسانیت دشمن پالیسی پریشانی اور افسوس کا باعث ہے۔

بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر جوہری معاہدے کے بچانے کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اس حساس حالات میں ایرانی معیشت کی مدد کریں گے۔

ہم امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سچائی کے ساتھ کام کریں اور ایران میں لوگوں کے بنیادی حقوق کو ضائع کرنے والی پابندیوں کو فوری طور پر خاتمہ کرے۔

ایرانی محکمہ صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہےکہ اب تک ملک میں 16169افراد اس مرض سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں 988 افراد جاں بحق اور 5389افراد بھی شفا یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =