نوروز چھٹیوں میں ایرانی کابینہ کی سرگرمیاں جاری ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب کو "اپنے گھر ہی میں رہیں گے" منصوبے میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوروز کی چھٹیوں میں کابینہ کی سرگرمیاں جاری ہیں اور لوگوں کی خدمات کی فراہمی کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر" حسن روحانی" نے منگل کے روز شمالی صوبے گیلان کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے سربراہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔

انہوں نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران صوبے گیلان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات سے متعلق بات چیت کی۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 کی روک تھام اور بیماروں کے علاج کیلئے جن مصنوعات اور طبی ساز و سامان کی ضرورت تے ہمیں ملک کے اندر یا کہ درآمدات کے ذریعے ان کو پوار کریں گے۔

انہوں نے اس حوالے طبی ٹیموں کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کی کوششیں اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

 صدر روحانی نے نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سب کو " اپنے گھر ہی میں رہیں گے" منصوبے میں حصہ لینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ نوروز کی چھٹیوں میں کابینہ کی سرگرمیان جاری ہیں اور لوگوں کی خدمات کی فراہمی کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے دنیا اور خطے میں ایرانی طبی ٹیموں کی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے محکمہ صحت کے ذریعے مختلف صوبوں میں کرونا وائرس سے متعلق لوگوں کی اسکریننگ منصوبے کو انتہائی موثر اور اہم قرار دے دیا۔

انہوں نے صوبے گیلان کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے سربراہ سے کہا کہ اگر لوگوں کی خدمات کی فراہمی یا کہ طبی ٹیموں کی ضرویات کو پورا کرنے کے سلسلے میں ان کو کوئی مشکل کا سامنا ہو تو کرونا وائرس کی روک تھام کی قومی کمیٹی کا اطلاع دیں تا کہ جلد از جلد ان کی ضروریات کی فراہمی ہوجائے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =