17 مارچ، 2020 3:28 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83718617
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا شکار 988 افراد جاں بحق

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے آج بروز منگل کو ملک کے اندر کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 1178 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 5 ہزار 389 افراد صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 135 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک کوویڈ- 19 کا شکار 988 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 جہانپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ایک ہزار 178 افراد کے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہوگیا ہے۔

انہوں نے ملک کے مختلف صوبوں میں کرونا وائرس کا شکار نئے کیسز سے متعلق رپورٹ پیش کی جو شرح ذیل ہے:

ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق اب تک کرونا وائرس کے سلسلے میں 150 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =