کویت کی ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دس ملین ڈالر مالی امداد

تہران، ارنا – کویتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دس ملین ڈالر مالی امداد کریں گے۔

"شیخ احمد ناصر الجابر الصباح" نے منگل کے روز اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے دس ملین ڈالر مالی امداد کریں گے۔
ظریف نے اس گفتگو کے دوران کویتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے اسی لئے عالمی اور علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی یک طرفہ غیرقانونی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کویت سے اس پابندیوں کے خاتمے کے لئے عالمی اقدام میں شریک ہونے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، اب تک چین، ازبکستان، ترکی، متحدہ عرب امارات، فرانس، برطانیہ، جاپان، قطر، جمہوریہ آذربائیجان، روس، عالمی ادارے صحت اور یونیسف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کو مدد کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =