17 مارچ، 2020 11:34 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83718094
0 Persons
ہم سب شہریوں کی صحت کیلیے ذمہ دار ہیں : ایرانی ویٹ لفٹر

تہران، ارنا – 2012 لندں میں اولمپک ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ایرانی کھیلاڑی 'سجاد انوشیروانی' نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو ختم کرنے کیلیے کوشش کرنا شہریت کی ایک اہم ذمہ داری ہے اور ہم سب انسانی صحت کیلے ذمہ دار ہیں۔

یہ بات سجاد انوشیروانی نے آج بروز منگل ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کے ذریعے 'کرونا وائرس کی روک تھام میں میرا حصہ' کے مہم کے آغاز کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیشہ سال کا اختتام خوبصورت یادوں کی یاد دلا دیتا ہے لیکن اس سال کی عید نوروز دوسرے سالوں سے متفاوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناؤ نے معاشرے میں ایک عام خوف پیدا کردیا ہے۔

انوشیروانی نے کہا کہ البتہ یہ وائرس بے قابو نہیں بلکہ آسانی سے اس وائرس کا سلسلہ منقطع کیا جا سکتا ہے صرف شہریوں کو وائرس سے لڑنے کے لئے گھر میں رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایرانی شہریوں 'گھر میں رہیں' کے نعرے پر عمل کرنا چاہیے، اس کے علاوہ ایرانی عوام کو اپنی اور اپنے کنبہ کی صحت کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرروت ہے۔

ایرانی کھیلاڑی نے کہا کہ ہمیں قبول کرنا چاہئے کہ ہم ایرانی شہریوں اور زمین پر موجود تمام انسانوں کی صحت کے ذمہ دار ہیں تو اگر ہم ایسا سوچیں اس وائرس پر قابو پانا مشکل نہ ہوگا۔

انہوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک میں تمام طبی ٹیموں کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور میرا اہل خانہ، کرونا سے نمٹنے کیلیے ایرانی وزارت صحت کی تمام ہدایات پر عمل کر کے ضرورت کے سوا کبھی گھر سے نہیں نکلتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =