برطانیہ ایرانی عوام کیخلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی پاسداری نہ کرے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ سے اپیل کی کہ ایرانی عوام کیخلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی پاسداری نہ کرے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے برطانوی ہم منصب دومینگ راب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک رکاوٹ ہیں۔

اس موقع میں ظریف نے کرونا کی روک تھام کیلیے تین یورپی ممالک کی جانب سے دی گئی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اس نازک حالات میں برطانیہ ایرانی عوام کیخلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد نہ کرے۔

فریقین نے ایران اور دنیا میں کرونا وائرس کی آخری صورتحال، جوہری معاہدہ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی محکمہ صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہےکہ اب تک ملک میں 14991افراد اس مرض سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں 853 افراد جاں بحق اور 4996افراد بھی شفا یاب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =