ایران کے چار کراٹے کھیلاڑیوں کو ٹوکیو اولمپک کا کوٹہ حاصل

تہران، ارنا- سپین میں منعقدہ عالمی کراٹے مقابلوں کی منسوخی کے بعد ٹوکیو میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں ایران کے چار کراٹے کھیلاریوں کی شرکت حتمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر میڈرڈ میں اپریل میہنے کے دوران عالمی کراٹے ون مقابلوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی کراٹے فیڈریشن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر میڈرڈ کراٹے ون مقابلے منسوخ کیے جائیں تو حالیہ دنوں میں آسٹریا میں منعقدہ کراٹے مقابلوں کو اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کیلئے تسلیم کیا جائے گا۔

اسی صورتحال میں ایران کے چار کراٹے کھیلاڑی بشمول "بہمن عسگری"، "حمیدہ عباسعلی"، "سارا بہمنیار" اور "سجاد گنج زادہ" ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

 واضح رہے کہ اب تک اسلامی جمہوریہ ایران نے کھیل کے مختلف شعبوں بشمول ٹرک اینڈ فیلڈ، باسکٹ بال، تیر اندازی، فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی، سائکلنگ، ٹائیکوانڈو، والی بال، کراٹے، شمشیر بازی، اور باکسنگ میں ٹوکیو اولمپک کے 52 کوٹے اپنے نام کرلیے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2020 اولمپک مقابلوں کا 22 جون سے 9 آگست تک ٹوکیو میں انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے 3 ہزار 90 کھیلاڑی حصہ لیں گے۔

یہ مقابلے کھیل کے 33 مختلف شعبوں میں انعقاد کیے جائیں گے لیکن اب دنیا میں کرونا وائرس جیسے وبائی مرض پھیلنے کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کے انعقاد کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =