یونیسیف کی تیسری طبی کھیپ ایران پہنچ گئی

 تہران، ارنا- کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال کی تیسری امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

ایران میں کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کیجانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں آج بروز پیر کو بین الاقوامی فنڈ برائے اطفال یونیسیف کی تیسری امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی جو ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات پر مشتمل ہیں۔

 واضح رہے کہ یونیسیف کیجانب سے دی گئی امداد میں طبی سہولیات کے علاوہ فارسی زبان میں بچوں کیلئے کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر اور گھر میں بچوں کیلئے مناسب اور پُرامن ماحول کی فراہمی سے متعلق رہنما اصول شامل ہیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج بروز پیر کو کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کیجانب سے بھیجی گئی امدادی کھیپیں ایران پہنچ گئیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان میں سے 853 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔

عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =