کرونا وائرس؛ کروشین وزیر خارجہ کا ایران سے یکجہتی کا اظہار

تہران، ارنا- کروشین وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، کرونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کرونا وائرس کا شکار جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "گردان گرلیچ رادمان" نے پیر کی رات ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دنیا اور ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے معصوم انسانوں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالنے سمیت جوہری وعدوں پر عمل کرنے کے حوالے سے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرے؛ کروشیا، یورپی یونین کا عبوری صدر ہے۔

واضح رہے کہ ادویات، طبی سہولیات اور خوارک کے شعبے میں ایران کیخلاف پابندیوں عائد نہ کرنے کے امریکی دعووں کے برعکس ایران کو ادویات اور طبی سازو سامان کی فراہمی اور منتقلی کی راہ میں بہت مشکلات کا سامنا ہے اور اس بات نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی کوششوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان میں سے 853 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔

عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =