عالمی ادارہ صحت نے ایرانی عارضی رہایشگاہوں میں کوویڈ-19 کی روک تھام کی کوششوں کو سراہا

تہران، ارنا- عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے ایران میں موجود عارضی رہایشگاہوں میں کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق "کریسٹف ہلمن" نے دارالحکومت تہران میں واقع خاوران نامی عارضی رہایشگاہ کا دورہ کرتے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام میں کیے گئے اقدامات کا قریب سے جائزہ لیا۔

انہوں نے اس عارضی رہایشگاہ  میں موجود قریب 2 ہزار افراد کیلئے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ان عارضی رہایشگاہوں میں مقیم افراد میں سے کوئی کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر14 ہزار 991 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان میں سے 853 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔

عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =